علیزے شاہ کی خوبصورتی  کی حمایت میں  کین ڈول سامنے آگئے

Jun 14, 2023 | 16:21:PM
دبئی میں مقیم پاکستانی بلاگر کین ڈول علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی میں مقیم پاکستانی بلاگر کین ڈول علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔  

 اداکارہ نازش علی کے اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری سے متعلق بیان پر کین ڈول نے علیزے شاہ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دبئی میں مقیم پاکستانی بلاگر عدنان ظفر عرف کین ڈول نے اداکار علیزے شاہ کی تصویر اسٹوری میں شیئر کی۔

بلاگر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ علیزے شاہ کو ٹیگ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’علیزے شاہ، دوست سیدھی سی بات ہے کہ کوئی اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتا‘۔

واضح رہے کہ دبئی میں مقیم بلاگر کی جانب سے حمایت میں شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ری شیئر کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نازش علی نے یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ سرجری سے قبل بہت پیاری، بالکل گڑیا جیسی تھیں تاہم اب ان کی معصومیت ختم ہو گئی ہے۔

نازش جہانگیر نے علیزے شاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ شہرت سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، شہرت مل جاتی ہے مگر شہرت سنبھال کر رکھنا مشکل ہے۔