سونم باجوہ کا پہلا پیار

Jun 14, 2023 | 16:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی مرد دنیا بھر کی خواتین کو پسند ہیں ،لیڈ ی ڈیانا مردان کے ڈاکٹر حسنات پر مرمٹیں تو گولڈ سمتھ کی بیٹی جمائمہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان سے شادی کرلی ،وسیم اکر م کو آسٹریلیا کی شنیر ا نے دل دے دیا ،پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کا دل چورا لائے ۔

اب ایک اور بھارتی ناری نے پاکستانی مرد پر مرمٹنے کا انکشاف کیا ہے،بھارتی ماڈل اور پنجابی فلموں کی اسٹار سونم باجوہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار فواد خان کے لیے ایک بار پھر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہمیشہ میرا پہلا ’ پیار‘ رہیں گے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

اس سے قبل 2022 میں سونم کپورنے فواد خان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے ضرور تعلقات بناتیں اورملاقاتیں کرتیں۔بھارتی اداکارہ نے سجل علی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ شاندار کام کرتی ہیں۔