پاکستان، برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کیے، یہ پہلا اعلیٰ سطحی تجارتی معاہدہ ہے جسے پاکستان نے کابینہ کی منظوری کے بعد طے کیا۔
معاہدہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے، دونوں ممالک کا تجارتی مواقع تلاش کرنے، رکاوٹیں دور کرنے اور باہمی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدے کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ڈیجیٹل تجارت، قابل تجدید توانائی، زراعت اور دوا سازی جیسے شعبوں میں تعاون پر بھی زور دیا گیا۔
معاہدے سے دونوں ممالک کے لیے نئی منڈیاں، روزگار کے مواقع اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان نے برآمدات میں اضافے کے لیے آئی ٹی، زرعی ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبے کو اُجاگر کیا۔
برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی اسکیم کے تحت پاکستان کو سہولت دینے پر اتفاق کیا گیا، تاریخی معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئے اقتصادی دور میں داخل کرنے کی بنیاد بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے ایران کی حمایت میں ہر فورم پر آواز اٹھائی:محسن نقوی