حریم شاہ کو کس کی تلاش ہے؟

Jul 14, 2023 | 15:46:PM
حریم شاہ کو کس کی تلاش ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں،اب ان کو ایک بندے کی تلاش ہے جس کیلئے وہ لندن پہنچ گئی ہیں ۔یہ کون ہے؟

لندن پہنچنے پر نجی ٹی وی کو  انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے،میں پاکستان کی آزاد شہری کے طور پر لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہوں اور پاکستان واپس جاؤں گی، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہا ہے۔

حریم شاہ نے شہزاد اکبر پر بے شمار دولت و جائیداد بناکر چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی  گئی پراپرٹیز ہے جن میں اب وہ رہ رہا ہے،پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چا رہا تھا، شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا۔