ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ویرات کوہلی سکواڈ سے باہر

Jul 14, 2022 | 12:55:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آوٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آو¿ٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کو سپورٹ کرے گی۔بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی