کامران اکمل نے قو می کر کٹ ٹیم سے متعلق چونکا دینے وا لا انکشاف کر دیا

Jul 14, 2021 | 23:58:PM
کامران اکمل نے قو می کر کٹ ٹیم سے متعلق چونکا دینے وا لا انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کی جو نیئر ٹیم کے ہا تھوں ون ڈے سیریز میں پا کستانی ٹیم کی بد ترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے خبردار کیا ہے کہ ابھی قومی ٹیم کی پرفارمنس مزید خراب ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق کامران اکمل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی نئی ٹیم سے کلین سوئپ ہونا اس پر سوچنے والی بات ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ ٹیم کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جیسی سلیکشن ہوگی ویسی ہی پرفارمنس ہو گی۔

یا د رہے کہ انگلینڈ کی جو نیئر ٹیم نے پا کستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں وا ئٹ وا ش کر دیا تھا۔آخری میچ میں کپتان با بر اعظم کی شاندا ر سنچری بھی شاہینوں کو جیت نہ دلوا سکی۔جس کے بعد قو می ٹیم کی سلیکشن پر سو ال اٹھنےشرو ع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سارہ خان کی سا لگرہ ۔۔ نئی خوشی کی تصاویر شیئر کر دیں