دھیر کوٹ سے جنہیں پہلے شکست نہیں ہوئی، اس بار ہوگی، مراد سعید

Jul 14, 2021 | 22:54:PM
دھیر کوٹ سے جنہیں پہلے شکست نہیں ہوئی، اس بار ہوگی، مراد سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ دھیرکوٹ سے جنہیں پہلے شکست نہیں ہوئی، انھیں اس بار شکست ہوگی۔
دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو مفت اور بہترین علاج فراہم کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں سیاحت پر توجہ نہیں دی گئی،سیاحت کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات کریں گے،انھوں نے کہا کہ کیا آج تک آپ کے علاقے میں کسی نے ہسپتال بنایا؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان میں دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت ہے، شیخ رشید