لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔۔ ایک اور متاثرہ خاتون سامنے آگئی

Jul 14, 2021 | 14:58:PM
 لڑکا لڑکی تشدد کیس ۔۔ ایک اور متاثرہ خاتون سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (24نیوز)نوجوان جوڑے پرتشدد کرنیوالےعثمان مرزا  سے متاثرہ  ایک اورخاتون  سامنے آ گئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق   خاتون کا کہنا ہے کہ عثمان مرزا کافی عرصہ اسے  ہراساں کرتا رہا۔ سوشل میڈیا پر مجھے میرے گھر کا ایڈریس، موبائل نمبر بھیجا اور کہا کہ اس کے پاس میری تمام ذاتی معلومات ہیں۔

عثمان مرزا نے دھکمی دی تھی کہ دوستی نہیں کرو گی تو گھر پہنچ جاؤں گا۔ عثمان مرزا لمبے عرصے تک  خاتون کو بلیک میل کرتا اور دھمکیاں دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم راولپندی کو درخواست دی تھی تاہم اس درخواست پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں:محکمہ بلدیات ملازمین کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری