جانئیے!!!خوبصورت جلد کیلئے سونف اور الائچی کا کردار

Jul 14, 2021 | 10:16:AM
جانئیے!!!خوبصورت جلد کیلئے سونف اور الائچی کا کردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مارکیٹ میں با آسانی دستیاب سونف اور الائچی کو ملا کر ا ستعمال کرنے سے جہاں صحت پر بے شمار مثبت اثرات آتے ہیں وہیں اِن کے استعمال سے خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

زمانہ قدیم میں علاج معالجہ کے لئے جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا تھا، زکام بخار سے لیکر سانپ کے زہر تک کا علاج کے لئے جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی تھیں، جہاں خوبصورت جلد کا ذکر کیا جائے اس میں سونف اور الائچی کا اہم کردار ہے۔ دونوں کا استعمال سانسوں کو تازہ دم بناتا ہے اور  ہاضمے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، میٹابالزم تیز ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے سونف اور الائیچی کو ملا کر کھانے یا ان کا قہوہ بنا کر پینے سے خوبصورتی پر واضح مثبت فرق پڑتا ہے،اس کے استعمال سے معدے اور جگر کی گرمی اور تیزابیت کم ہوتی ہے اور جلد صاف شفاف، ایکنی، کیل، مہاسوں سے پاک ہو جاتی ہے جبکہ رنگت میں واضح نکھار آتا ہے، دونوں کے قدرتی اجزا ہونے کے سبب اِن کے استعمال سے صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی منفی اثر بھی نہیں پڑتا۔

ان دونوں جڑی بوٹیوں کا استعمال دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے۔ان  میں ’فیمیل ہارمون‘ ایسٹروجن کی متوازن افزائش کی بھی خاصیت پائی جاتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال خواتین کے یے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

سونف کی کچھ مقدار چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے، پسی ہوئی الائچی اور سونف کا سفوف ٹھنڈے پانی کے ساتھ پھانکنے سے بخار اور بد ہضمی کے دوران ہونے والی متلی کی روک تھام  میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار  میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے  اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے،  سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر  پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف اور الائچی کا استعمال معدے کی مضر صحت رطوبت اور تیزابیت کو خارج کر تا ہے اور گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    گجرات پولیس نے انوکھی رشوت مانگ لی