شوہر نےروٹھی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Jan 14, 2026 | 18:38:PM
 شوہر نےروٹھی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن محمود) لیاقت پور میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے گولی مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد  خود کو پسٹل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔
لیاقت پور میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے فائر مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس تھانہ پکالاڑاں نے ایف آئی آر درج کر لی۔
کچھ ماہ سے ساجدہ والد کے گھر رہائش پذیر تھی.ایف آئی آر  کے مطابق  اس کا شوہراصغر  اسے ملنے کے لئے اس کے والد کے گھر آیا،  گھریلو جھگڑے کے دوران اس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ساجدہ جاں بحق ہو گئی اور مقتولہ کا والد بھی زخمی ہوا۔
ساجدہ کا خاوند اصغر پسٹل سمیت گھر میں داخل ہوا گالم گلوچ کی. اصغر بیوی کو فائر مار کےگھر شے باہر نکل گیا اور قریب واقع  کماد کی فصل میں گھس گیا. کچھ دیر کے بعد کماد میں سے فائرنگ کی آواز  آئی۔ 25 سے 30 منٹ کے بعد دیکھا تو اصغر مردہ حالت میں ملا.

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اصغر نے خود اپنے اپ کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار لیا .

یہ بھی پڑھیں:  2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین سال تھا۔  کلائمیٹ کے ماہرین کی مستقبل کیلئے خطرناک وارننگ