بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے   اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

Jan 14, 2026 | 15:01:PM
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے   اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس)پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ’تاریخ سے بدلہ لینے‘ سے متعلق بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں  تاہم اس قسم کی زبان کسی طور حیران کن نہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسے بیانات دراصل نفرت پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں فرضی تاریخی دشمنیوں کو ذمہ دارانہ سفارت کاری کا متبادل بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھاتی ہے بلکہ امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

ان کے مطابق بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام مکاتب فکر کی دینی قیادت نے پیغامِ پاکستان کو آئین کے بعد مضبوط ترین دستاویز قرار دیدیا

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل سخت اور جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جنہیں مبصرین جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔