خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کا آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

Jan 14, 2023 | 16:19:PM
خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار دو تہائی اکثریت سے آئیں گے
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار دو تہائی اکثریت سے آئیں گے۔

 پشاور پریس کلب کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے، آپ لوگوں کیساتھ آج آخری ملاقات ہے، اس کے بعد ہم نے نئےالیکشن میں جانا ہے، انشاء اللہ دوبارہ اس سے بھی زیادہ طاقت سے آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب پشاور میں جو واقعہ ہوا ہے، وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، خیبرپختونخوا حکومت اورہماری پولیس کے حوالے سے امپورٹیڈ وزیرداخلہ کا بیان قابل مذمت ہے، گورنر کے پاس تو اختیارات بھی نہیں ہے، آج اس کو ان لوگوں نے اختیارات دئیے ہیں۔

 محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا جو فیصلہ ہے، ہم اس کو عدالت میں چیلنج کرینگے، افغانستان کو جو آٹا جاتا ہے، وہ ورلڈ پروگرام والے لیکر جا رہےہیں، آٹا اور مہنگائی سے متعلق باتیں کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں، ہماری سالانہ گندم 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے، فلور ملز کا کوٹہ بھی بڑھا دیا ہے، اب یہ لوگ کیا کرینگے اور لوگوں کوتنخواہیں کیسے دینگے، ہم نے لوگوں کو خوراک اور تعلیم کارڈ دینے تھے، مگر وہ نہ ہوسکا، یہ سب کچھ ہم نے ان کی وجہ سے روک دئیے، وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا۔