منی لانڈرنگ معاملہ۔۔۔ ایف آئی اے کی تحقیقات پر حریم شاہ بھی بول پڑیں

Jan 14, 2022 | 22:00:PM
وفاقی حکومت، ایف آئی اے، کوئی سمن،
کیپشن: حریم شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے نہ تو کوئی سمن ملا ہے اور نہ ہی ادارے کے کسی فرد نے ان سے تاحال کوئی رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی کے سائبر اور منی لانڈرنگ ونگ نے بتایا تھا کہ حریم شاہ کے خلاف رقم کی غیر قانونی منتقلی اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی ،ان سے نہ تو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رابطہ کیا، نہ ہی انہیں سمن ملا اور کسی نے فون کرکے انہیں تحقیق سے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی اور چھا گئی۔۔مہوش حیات کی تازہ ڈانس ویڈیو۔۔ایک گھنٹے میں کتنے ویوز۔۔؟

حریم شاہ نے برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافی کو بتایا کہ وہ تفتیش کےلئے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں گی اور یہ کہ انہیں تفتیش سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے کوئی غلط کام ہی نہیں کیا۔حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ مذاق میں ویڈیو بنائی تھی، انہوں نے نہ تو کوئی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئی ہیں، ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ انہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا۔ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنا نام دانیال ملک بتایا اور دعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے ان کے پیسوں کے ساتھ ہی ویڈیو بنائی تھی۔دانیال ملک نے بتایا کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کےساتھ منسلک رہے ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں گجرات کے این اے 68 کے حلقے سے سیٹ دینے پر ان سے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔دانیال ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان سے بھی مل چکے ہیں اور وہ گجرات کے واحد صادق و امین شخص ہیں، جن سے پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں منی ٹرانسفر کا قانونی کام کرتے ہیں اور جن پیسوں کے ساتھ حریم شاہ نے ویڈیو بنائی، وہ ان کے تھے، جنہیں ٹرانسفر کیا گیا اور ان کے پاس مذکورہ رقم کو ٹرانسفر کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ خیر کرے۔۔رات کے وقت زلزلے نے ہلاکر رکھ دیا

اس سے قبل حریم شاہ کی ہزاروں برطانوی پاﺅنڈز کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکور غیر ملکی کرنسی پاکستان سے لے کر برطانیہ منتقل ہوئیں ہیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ کی مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے سندھ نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا تو ٹک ٹاکر نے وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی کہ انہوں نے پیسوں سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی،حریم شاہ کی وضاحتی ویڈیو پر ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے ان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے تحقیق شروع کردی۔اب حریم شاہ نے کہا کہ ان سے نہ تو ایف آئی اے نے رابطہ کیا، نہ سمن بھیجا، نہ فون کیا جب کہ انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تفتیش کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر آگئی