ہماری ٹیم اچھی فارم میں، بھارت کیخلاف انشاء اللّٰہ اچھا ہوگا:محسن نقوی

Feb 14, 2026 | 21:09:PM
ہماری ٹیم اچھی فارم میں، بھارت کیخلاف انشاء اللّٰہ اچھا ہوگا:محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کےلیے کولمبو پہنچ گئے، محسن نقوی کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سی او او پی سی بی سمیر احمد سید، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا ہوٹل پہنچنے پر روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال کیا گیا، اس موقع پر سری لنکن وزیر کھیل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر محسن نقوی سے استفسار کیا گیا کہ کل کا میچ کیسا دیکھ رہے ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے، انشاء اللّٰہ اچھا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی میگا ایونٹ کے بڑے میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کےلیے ٹیم سے ملاقات اور اہم میٹنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب