رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم

Feb 14, 2026 | 14:35:PM
 رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا: ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 38ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 13ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 21 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 38 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ رمضان کے بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے، جس میں مسلمان دکھی انسانیت کے لیے اپنے وسائل تقسیم کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ حکومت نے ماضی کے رمضان ریلیف فراہمی کے فرسودہ نظام کو ختم کردیا، جس سے اب شفافیت آئےگی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا تھا، جہاں اشیائے خورونوش کا نظام انتہائی ناقص تھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس بار 21 لاکھ سے زیادہ ایسے خاندانوں کو ادائیگی کی جائے گی جو کسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں شفاف طریقے سے یہ رقم تقسیم کی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مستحقین کو رقم تقسیم کی تھی، نئے نظام کو فنکشنل کرنے میں بے شمار چیلنجز درپیش تھے لیکن ہمیں کامیابی ملی۔

وزیراعظم نےمزید کہا رمضان پیکج سےمستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہوجائےگا،وفاقی وزراء کی کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرےگی،عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔