آلوکے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری؛ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Feb 14, 2026 | 10:54:AM
آلوکے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری؛ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافہ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کےخط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زوردیاگیاہے،خط میں نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اورآلو کی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں 25 فیصد خصوصی رعایت دینے کی بھی اپیل کی ہے۔
 وزیراعلی مریم نواز شریف نے برآمد کے لیے کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کی درخواست اوریورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی اوردیگر ضروری اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
وزیراعلی مریم نواز شریف کے اقدامات سے کاشتکاروں کو آلو کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں گی۔