رقص، ڈپریشن بھگانے کیلئے بہترین ورزش قرار

Feb 14, 2026 | 10:54:AM
رقص، ڈپریشن بھگانے کیلئے بہترین ورزش قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رقص ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

آسٹریلوی محققین کے مطابق جاگنگ، تیراکی اور رقص جیسی ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہلکی جسمانی سرگرمی، جیسے چہل قدمی بھی ذہنی صحت بہتر کر کے ڈپریشن کی علامات میں واضح بہتری لا سکتی ہے۔

برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو ڈپریشن کے روایتی علاج کے برابر اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:سائنسدانوں نے مقناطیس کی نایاب اور حیران کن قسم دریافت کرلی

کوئنز لینڈ کی جامعہ کے سائنس دانوں نے زور دیا ہے کہ جسمانی سرگرمی کو عوامی صحت کی پالیسیوں میں بطور ایک قابلِ رسائی، مؤثر اور سائنسی طور پر ثابت شدہ ابتدائی علاج شامل کیا جانا چاہیے۔

تحقیق کے مطابق نوجوان بالغ افراد اور بعد از زچگی کے مرحلے سے گزرنے والی خواتین میں اس کے فوائد خاص طور پر زیادہ نمایاں پائے گئے۔

برطانیہ میں تقریباً ہر 6 میں سے 1 فرد ڈپریشن کا شکار ہے، جبکہ خواتین میں اس مرض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا پایا جاتا ہے۔