ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : آئر لینڈ نے عمان کو ہرا دیا

Feb 14, 2026 | 10:27:AM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : آئر لینڈ نے عمان کو ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ شیڈول ہیں،پہلا میچ عمان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا، دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ،آج  کھیلے جانیوالےپہلے میچ میں آئرلینڈ ن کی ٹیم عمان کو96 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر  عمان نے آئرلینڈ  کو کھیلنے کی دعوت دی ، آئرش ٹیم نے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں پر 235 رنز بنائے جس میں کپتان ٹکر نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی،حماد مرزا 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں:سکندر رضا کاوورسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ

دوسری طرف دوسرے میچ میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہونگی ۔