صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو خراج تحسین

Feb 14, 2025 | 22:26:PM
صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات ، صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار  کرتے ہوئے مرحوم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سلطان علی  آلانہ بھی موجود تھے،صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے،انسانیت کے لیے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کا اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکلاکو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چودھری