آخری ٹی20...پاکستان اور جنوبی افریقہ آج پھر آمنے سامنے

Feb 14, 2021 | 09:58:AM
آخری ٹی20...پاکستان اور جنوبی افریقہ آج پھر آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن آخری میچ آج لاہور میں ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستان نے جیتا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ مہمان ٹیم اپنے نام کیا۔ دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم کپتان ایک بار پھر رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے حیدر علی اور حسین طلعت بالترتیب صرف 10 اور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہین  آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پہلا میچ اچھا کھیلی۔

خیال رہے کہ ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔