شدید دھند کے باعث موٹروے بند

Dec 14, 2025 | 20:43:PM
شدید دھند کے باعث موٹروے بند
کیپشن: موٹروے پر دھند کا راج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم 4 ملتان سے عبد الحکیم، فیصل آباد سے ملتان ،موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر اورموٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروےپولیس کاکہناتھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

سیدعمران احمد کاکہناتھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ ڈرائیور حضرات تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں،رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شکار پورضمنی الیکشن؛100پولنگ سٹیشنز کے نتائج آ گئے ، کس جماعت کے امیدوار کو برتری حاصل؟