وزیرداخلہ محسن نقوی کا سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشت گرد حملے پر اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے سڈنی کے بونڈی بیچ میں دہشتگرد حملے پر افسوس کااظہار کیا ہے،محسن نقوی نے آسٹریلیا سے یکجہتی کا اظہاراور متاثرین کیلئے دعائیں کی۔
وزیر داخلہ کااپنے بیان میں کہناتھا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے، پاکستان دہشت گردی کے درد کو بخوبی سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کے کرب سے واقف ہے، آسٹریلیا کے دکھ میں شریک ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح ہے،پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی