اٹھکیلیاں کرتے گوریلا کی تصویر ایوارڈ لے اڑی

Dec 14, 2025 | 15:08:PM
اٹھکیلیاں کرتے گوریلا کی تصویر ایوارڈ لے اڑی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اٹھکیلیاں کرتےہوئے گوریلا کی تصویر نے کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز Comedy Wildlife Awards میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

برطانوی فوٹوگرافر مارک میتھکون چار دنوں تک روانڈا کے ویرونگا پہاڑوں میں گوریلوں کی تلاش میں رہے اور آخر کار ان کی محنت رنگ لائی۔

میتھکون نے ایک نر گوریلا کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کی، جو اپنے رقص کا ہنر دکھانے کے لیے بے تاب تھا۔

 اس تصویر نے انہیں اس سال کے Nikon Comedy Wildlife Awards میں پہلی پوزیشن دلوائی اور انہوں نے میملز کیٹیگری میں بھی انعام جیتا۔

مزید پڑھیں:موت کے قیدی کی انوکھی آخری خواہش وائرل

اپنی تصویر High Five سے متعلق میتھکون نے کہا کہ ایک گوریلا خاص طور پر اپنی اکروبیٹک صلاحیتیں دکھانے کے لیے بے تاب تھا۔

 اس کی کارکردگی دیکھنا خالص خوشی تھی اور میں خوش ہوں کہ میں نے اس کی شوخ طبیعت کو کیمرے میں قید کیا۔

مقابلے کے منتظمین کے مطابق اس سال ریکارڈ تعداد میں حصہ لیا گیا، جس میں 109 ممالک سے 10000 سے زائد تصاویر موصول ہوئیں۔

 ججز نے 40 تصاویر کو منتخب کیا، جس میں سے پینل نے مجموعی فاتح اور کیٹیگری فاتحین کا انتخاب کیا۔