ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل کون؟

Dec 14, 2025 | 13:58:PM
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل کون؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا ۔
 ڈی ایس پی ہی اپنے بیٹی اور بیوی کا قاتل نکلا،اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کرلیا ہے
ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اوربیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی تھی، تاہم ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
پولیس نے بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا، میاں بیوی کے درمیان عرصے سے گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید
بتایاگیاہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور مقتولہ پہلی بیوی تھی جن سے انہوں نے محبت کی شادی کی تھی جبکہ دوسری شادی کے بعد جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔
کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اورمزید حقائق سامنے آئیں گے۔