لاہور:اینٹی کرپشن کی کارروائی، کرپٹ تحصیلدار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)تحصیلدار عبدالرحمان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا،عبدالرحمان سرکل نیاز بیگ میں تحصیلدار کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،مقدمہ میں کرپٹ تحصیلدار کے دیگر تین ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کر تے ہوئے تحصیلدار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا،مقدمہ میں پرائیویٹ ریڈر نثار احمد، منشیات نیاز بیگ اعجاز اور علی کو بھی نامزد کیا گیا۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا،تحصیلدار عبدالرحمان نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے رشوت لی۔
یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے افسوسنا ک خبر ،صف ماتم بچھ گئی
تحصیلدار عبدالرحمان نے زمین کی حد بندی کرنے پر اشرف نامی شہری سے 10 لاکھ رشوت طلب کی،تحصیلدار عبدالرحمان انتقال جان بوجھ کر زیر التوا رکھتا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق تحصیلدار عبدالرحمان انتقال اندراج کے بدلے مالی فوائد طلب کرتا تھا، دوران انکوائری تحصیلدار عبدالرحمان الزامات کے جواب نہ دے سکا۔
تحصیلدار عبدالرحمان کے موبائل میں مالی لین دین کے متعلق اسکرین شاٹ موجود ہیں، مقدمہ ایڈینشل کرپشن ریڈیو صہیب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا