علی ترین نے 3 برس بعد غلطی پر رضوان سے معافی مانگ لی

Dec 14, 2023 | 19:34:PM
علی ترین نے 3 برس بعد غلطی پر رضوان سے معافی مانگ لی
کیپشن: علی ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے 3 برس قبل کی گئی اپنی غلطی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماضی کی ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اپنی ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی،ماضی کی پوسٹ میں علی ترین نے محمد رضوان کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں۔
انہوں نے ماضی کی پوسٹ کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ اس وقت وہ کراچی کنگز کیلئے کھیل رہے تھے اور انہوں نے ہی ہمیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا تھا،علی خان ترین نے مذکورہ پوسٹ میں ہنسنے والے اور دونوں ہاتھ جوڑے ہوئے ایموجی اور ’غلط فہمی معاف‘ کے ہیش ٹیگ کا اضافہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے مالک نے 2020ءمیں پی سی بی میڈیا کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا تھا کہ شان مسعود کو اسکواڈ میں کیوں نہیں شامل کیا گیا؟ وہ بابر اعظم کے مقابلے میں پی ایس ایل کے تیسرے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ پر کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان کی کپتانی میں قومی ٹیم پانچویں سے پہلی پوزیشن پر آئی مضحکہ خیز ہے کہ وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔علی ترین کی مذکورہ پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے کس کی جگہ شان مسعود کو شامل کرنا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے محمد رضوان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں تاہم اب انہوں نے ماضی میں دیے گئے اپنے اس بیان کو غلط فہمی قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ محمد رضوان ہی وہ خاص کھلاڑی ہیں جن کی قیادت میں 2021ءمیں ملتان سلطانز بہترین کارکردگی پیش کر کے پی ایس ایل کی فاتح قرار پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کرکٹ ٹیم پر لاکھوں روپے کی بارش کردی