غزہ المیہ، 38 دن میں اماراتی امداد کے 103 طیارے اور ایک بحری جہاز بھیجا گیا

Dec 14, 2023 | 17:29:PM
غزہ المیہ، 38 دن میں اماراتی امداد کے 103 طیارے اور ایک بحری جہاز بھیجا گیا
کیپشن: فوٹو امارات الیوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر غزہ متاثرین کیلئے 38 روز کے دوران 106 طیاروں اور ایک بحری جہاز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔
امارات الیوم کے مطابق امارات نے غزہ متاثرین کے مصائب میں کمی کیلئے فضائی پل قائم کرکے امدادی سامان روانہ کیا۔ فلسطینی باشندے خصوصاً بچے غیرمعمولی مسائل سے دوچار ہیں۔

اماارات نے ایک بحری جہاز کے ذریعے بھی اہل غزہ کیلئے امادای سامان روانہ کیا۔
امارات دوائیں، طبی لوازمات، کھانے پینے کی اشیاء اور شیلٹرز کیلئے درکار سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عرب میڈیا نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تباہی کا احوال ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
امارات غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کیلئے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہوئے ہے۔  
فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔