عرب میڈیا نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تباہی کا احوال ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا

Dec 13, 2023 | 22:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عرب میڈیا نے سات اکتوبر سے صیہونی فورسز کے غزہ پر حملوں میں شہداء کی تعداد اور تباہی کا احوال ویڈیو کی صورت میں جاری کردیا۔

8 ہزارسے زائد بچے اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ 6 ہزار 2 سو سے زائد خواتین بھی شہداء میں شامل ہیں۔ ایسے شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 6 سو 8 ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں امن دشنموں کو شکست، غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبرسے جاری حملوں میں 2 لاکھ 54 ہزار گھر تباہ ہوئے جبکہ 277 سکولوں تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ 196 مساجد کو بھی حملوں میں شہید کردیا گیا۔