عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار مداح نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

Dec 14, 2023 | 15:37:PM
 عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار مداح نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپنے بولڈ لباس سے مشہورہونے والی  بھارتی ٹیلی ویژن کی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار مداح نے ویڈیو پیغام جاری کرکے نئی کہانی کا آغاز کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا سٹار عرفی جاوید جو ہر گزرتے دن کبھی اپنے لباس کے سبب تو کبھی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز سے موضوع بحث اورخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

 عرفی جاوید نے ٖاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنی محبت میں گرفتار مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش دنیا کے سامنے آشکار کردی۔

ویڈیو میں 2.9 ملین فالوورز رکھنے والا پرکاش کمار نامی شخص عرفی جاوید سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کرتا سنائی دے رہا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے پرکاش کمار کا اپنے ویڈیو پیغام میں  ہاتھ جوڑ کر عرفی سے اعتراف محبت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عرفی میں کافی دنوں سے ایک بات کہنا چاہ رہا ہوں کہ میں تم سے بے حد محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں.

پرکاش کاکہنا تھا کہ مجھے آپ جیسی لڑکی کی تلاش تھی ،میرے پیار کو قبول کرلو کیونکہ میں آپ سے شادی کرناچاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:’سام سنگ‘ نے اے سیریز کے تین نئے ماڈلز متعارف کرا دیے

عرفی جاوید کی محبت میں گرفتار اس مداح کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بات کریں تو پونیت سپرسٹار کے نام سے مقبول پرکاش کمار  مذاحیہ ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے جسکا اندازہ انکے ملین فالورز سے لگایا جاسکتا ہے،صرف یہی نہیں اکثر و بیشتر مزاحیہ میمز میں بھی پرکاش کمار اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔