غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Dec 14, 2023 | 12:27:PM
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 2 ہزار اور 423 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 2 ہزار اور 423 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے۔ 

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے   

13 دسمبر 2023 کو جانے والے 2423 افغان شہریوں میں 687 مرد، 326 خواتین اور 1410 بچے اپنے ملک جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی

 13 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 429,288 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ اب بھی جاری اور ساری  ہے۔

افغانستان روانگی کیلئے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔