وزیراعلیٰ پنجاب کا کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم

Dec 14, 2023 | 12:15:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی جانب سے پنجاب بھر سے اجرت کی ادائیگیوں پر مفصل رپورٹ طلب کی گئی۔ اُنہوں نے کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والے آجروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈسٹری اور دیگر ادارے کم ازکم اجرت ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں۔  کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان دہشتگردی پر علمائے کرام کا دکھ اورافسوس کااظہار

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مزدور اور محنت کش کو اس کا حق ادا کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی۔