یہ دن پاکستان کے عوام کے لئے ازادی، عزم اور امید کی علامت ہے، جرمن سفیر کا تہنئیتی پیغام

Aug 14, 2026 | 19:08:PM
یہ دن پاکستان کے عوام کے لئے ازادی، عزم اور امید کی علامت ہے، جرمن سفیر کا تہنئیتی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِنا لیپل نے پاکستان کے یوم ازادی پر ویڈیو پیغام میں  پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔

 پاکستان میں جرمنی کی سفیراِنا لیپل نے  اردو زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کے عوام کے لئے ازادی، عزم اور امید کی علامت ہے۔یہ دن ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اس خوبصورت ملک کی بنیاد رکھی۔  یوم ازادی کے موقع پر میں پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

محترمہ  اِنا لیپل نے کہا کہ  جرمنی پاکستان کا ایک دیرینہ دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ ہمیں تعلیم، معاشی ترقی، موسمیاتی تحفظ اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں اپنے مضبوط تعاون پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھے۔ دونوں ممالک کی دوستی انے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہو۔

یہ بھی پڑھیئے: مصر کے وزیر خارجہ  بدر عبدالعاطی کی یوم آزادی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد