مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی یوم آزادی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس گفتگو میں دونوں وزرا خٓرجہ نے پاکستان اور مصر کے قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: باکو میں پاکستانی سفارت خانہ کی یوم آزادی پر خصوصی تقریب