رانی مکھرجی کے بالی ووڈ میں 30 سال؛ آسٹریلیا میں بڑااعزازمل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کو بالی ووڈ میں تیس سال مکمل کرنے پر آسٹریلیا میں بڑے اعزازسے نوازدیاگیا۔
48 سالہ رانی مکھرجی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے دوران اداکاری میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اسپیشل سائیٹیشن فار ایکسی لینس ان ایکٹنگ سے نوازا گیا،یہ اعزاز بھارتی سنیما کے لیے رانی مکھرجی کی خدمات اور ہندی کہانیوں کو عالمی ناظرین تک پہنچانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔
اعزاز ملنے پر رانی مکھرجی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کم عمری میں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری فلمیں اور کردار سمندر پار آسٹریلیا تک پہنچیں گی اور وہاں کے لوگ مجھے اتنی محبت سے قبول کریں گے،دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی فلموں کے ذریعے تفریح فراہم کرنا اس پیشے کی جانب سے ملنے والا سب سے بڑا تحفہ ہے، آسٹریلیا نے ہمیشہ مجھے اور بھارتی سنیما کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا ہے۔
رانی مکھرجی نےمزید کہا کہ بطور اداکار فنکار کی اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس کی اداکاری کسی کے دل تک پہنچتی ہے، 3 دہائیوں کے دوران میری فلموں، کرداروں اور آواز کا دنیا کے مختلف حصوں تک پہنچنا اور لوگوں کی زندگیوں میں جگہ بنانا میرے لیے انتہائی قابلِ فخر اور عاجزی کا باعث ہے، اپنے کیریئر میں ادا کیے گئے ہر کردار نے مجھے ایک بہتر فنکار اور بالآخر ایک بہتر انسان بننے میں مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ شویتا تیواری میں ڈینگی کی تشخیص؛ہسپتال داخل
رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی جلد شاہ رخ خان کے ساتھ ایکشن تھرلر فلم ’’کنگ‘‘ میں دوبارہ نظر آسکتی ہیں،یہ فلم 24 دسمبر 2026ء کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کاامکان ہے۔