معاشی طور پر مضبوط ہو نے کیلئےسیاسی نظام مضبوط ہونا ضروری ہے؛مظہر عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہےکہ معاشی طور پر مضبوط ہو نے کیلئےسیاسی نظام مضبوط ہونا ضروری ہے،پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دیکر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا اور بھارت کا طاقتور ہو نے کا تاثر ختم کیا۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کا مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کو 78 سال ہو گئے ہیں مگر 78 سال کا عرصہ قوموں کی زندگی میں زیادہ نہیں ہوتا ،قوموں کی تعمیر میں برسوں لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دفاعی میدان میں شکست دیکر اپنی برتری ثابت کی،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایوارڈز دئیے نہیں جاتے بلکہ نوازے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ میں مقابلہ چل رہا ہے اور دونوں نے جشن کے نام پر کروڑوں خرچ کیے۔
پروگرام میں شریک سینیئر تجزیہ کا نصراللہ ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکا م کا ذمہ دار کوئی ایک فریق نہیں ہے،سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں ان کی جگہ کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام بوسیدہ نظر آتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں ون مین شو ہیں۔
جبکہ پروگرام میں شریک سابق سفارتکار ثنااللہ نے کہا کہ بھارت کے عزائم ان کے اتحادیوں کے سامنے بھی کھل کر آگئےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق سے قوم کی مایوسی میں کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افواج نے بھارت کا خطے کا چودھری ہونے کا غرورخاک میں ملا دیا،اسحاق ڈار