ڈاکٹرز کی کامیاب سرجری،مصری شہری کے معدے سے موبائل فون نکال لیا

Aug 14, 2025 | 21:24:PM
ڈاکٹرز کی کامیاب سرجری،مصری شہری کے معدے سے موبائل فون نکال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر  کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد ایک شخص کے معدے سے موبائل فون نکال لیا، مریض نے غلطی سے موبائل فون نگل لیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  مصر کے ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے  شہر الغردقہ میں ایک مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور شدید کمزوری کی حالت میں جنرل اسپتال لایا گیا تھا، اسکین کے دوران معدے میں ایک بھاری شے کی موجودگی کا پتہ چلا، جو بعد میں ایک چھوٹا موبائل فون نکلا، جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے بتایا کہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری آپریشن کر کے فون کو نکال لیا، سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوئی اور مریض ہوش میں آنے کے بعد مستحکم حالت میں ہے۔حکام نے یہ وضاحت نہیں کی کہ فون معدے میں کیسے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سیکورٹی کیلئے 4000 سے زائد افسران و اہلکار معمور ہونگے