سپریم کورٹ رولز 2025 ، ججز، وکلاء، فریقین مقدمہ اور عوام سے مزید تجاویز طلب

Aug 14, 2025 | 18:10:PM
سپریم کورٹ رولز 2025 ، ججز، وکلاء، فریقین مقدمہ اور عوام سے مزید تجاویز طلب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) چیف جسٹس آف پاکستان نےسپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق ججز، وکلاء، فریقین مقدمہ اور عوام سے مزید تجاویز طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کےاعلامیہ کے مطابق   چیف جسٹس نے رولز پر عملدرآمد میں مشکلات پر سفارشات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد وحید کریں گے،جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے،مزید تجاویز ججز، وکلاء، فریقین مقدمہ اور عوام سے طلب کی گئی ہیں۔موصول تجاویز فل کورٹ کے سامنے نئے عدالتی سال کے آغاز پر پیش ہوں گی،تجاویز رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھیجی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قلات: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق