سٹی نیوز نیٹ ورک کا اعزاز: سینئر صحافی سلیم بخاری کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

Aug 14, 2023 | 19:38:PM
24 نیوز کے سینئر صحافی سلیم بخاری کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان، صدر مملکت نے منظوری دے دی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازنے کی منظوری دے دی جن میں 24 نیوز کے سینئر صحافی سلیم بخاری بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں فرائض کی ادائیگی اور بہترین کارکردگی پر397 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا جس کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دی جاچکی ہے۔

کووڈ 19 وباء کے 299 شہداء کو بھی سول اعزازات سے نوازا جائے گا اور ان اعزازات سے نوازنے کی تقریب  23 مارچ 2024ء کو منعقد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26 شخصات کو ہلال امتیاز ، 18 کو ہلال قائداعظم ، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا ۔

اسی طرح 50 کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ مختلف ایوارڈز کیلئے دیگر نامزد شخصیات میں مرحوم نیوکلئیر سائنسدان حفیظ قریشی ، ادیب افتخار عارف اور ہاکی کھلاڑی صلاح الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔