22  قدم سے محبت ہوگئی ہے، کیا ڈرامہ ہے میں بڑا انکشاف

Aug 14, 2023 | 17:51:PM
 22  قدم سے محبت ہوگئی ہے، کیا ڈرامہ ہے میں بڑا انکشاف
کیپشن: ۲۲ قدم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین قسط کے ساتھ ہوسٹ مکرم کلیم اور دوسری جانب ججز پینل جس میں معروف اداکرہ  نادیہ خان، روبینہ اشرف اور مرینہ خان کا ڈرامہ22 قدم پر بہترین تبصرہ سامنے آیا ہے۔جج مرینہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس ڈرامے کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ جو محلہ دیکھایا گیا ہے اسی میں محلے کے لگتے ہیں، میک آپ نہیں ہے،جو کرکٹر باہر جاتا ہے، دیواریں تپتی  ہیں، لڑکوں کے ساتھ کھیلتی ہیں، اسکی جسمانی زبان وہ ہی ہے۔

دوسری جانب روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ 22 قدم لفظ سن کر بہت اچھا لگا اور پھر انہوں نے سمجھایا کہ 22 قدم وہ ہیں جو کرکٹ رن آپ میں ہوتے ہیں اور وہ ایک خواب ہوتا ہے ان لوگوں کا۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ حسینہ موئین کے ڈرامے میں مکالمے اور اداکاری کا فلیور اگر مجھے دبارہ دیکھنے کو ملا ہے تو وہ اس ڈرامے میں ہے۔دونوں دوستوں اور بہنوں کے جو جملے ہیں ان میں جو کیمسٹری ہے وہ حسینہ آپا کا ہی کام ہے، مجھے 22  قدم سے محبت ہوگئی ہے۔