عمران خان کیلئے سب دروازے کھلے نوازشریف کیلئے کوئی دروازہ نہیں کھلا:خواجہ آصف

Aug 14, 2023 | 11:20:AM
عمران خان کیلئے سب دروازے کھلے نوازشریف کیلئے کوئی دروازہ نہیں کھلا:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے لیکن نواز شریف کے لیے کوئی دروازہ نہیں کھلا تھا۔


سیالکوٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا آج اگر ن لیگ متحرک نظر آتی ہے تو وہ پچھلے پانچ سال کی ثابت قدمی کا نتجہ ہے، آج سوا سال کی حکومت کے بعد عوام کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے قافلے کو اپنی منزل تک پہنچایا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ چار سال کا سارا گند صاف کیا لیکن ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہم نے پی ٹی آئی حکومت کی بارودی سرنگوں سے ملک کو نکال کر سوا سال مکمل کیا۔

ضرور پڑھیں:76 ویں یوم آزادی پر عارف علوی اور  شہباز شریف کا خصوصی پیغام
خواجہ آصف کا کہنا تھا 9 مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا لیکن وہ منصوبہ ناکام ہو گیا، عوام الیکشن میں ان سے 9 مئی کا بدلہ لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے لیکن نواز شریف کے لیے کوئی دروازہ نہیں کھلا تھا۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف نے اسمبلی میں ڈکٹیٹر کے خلاف تقریر کی لیکن فوج اور تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، فخر ہے کہ میں ایسے قائد کا ورکر ہوں جو پہاڑ کی طرح ظلم کے سامنے کھڑا رہا۔