جہاز کی کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنا ہے،نہیں یہ بند رہے گا۔مسافر آپس میں لڑ پڑے

Aug 14, 2021 | 16:40:PM
جہاز کی کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنا ہے،نہیں یہ بند رہے گا۔مسافر آپس میں لڑ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بسوں میں تو عام مسافر کھڑی والی جگہ کے لئے آپس میں  لڑتے ہیں لیکن ایک عجیب واقعہ جہاز میں پیش آیا جب دو مسافر طیارے کی کھڑی کے شید پر آپس میں لڑ پڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق جہاز میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب  ایک مسافر کھڑکی کا شیڈ کھول رہا تھا جب کہ اگلی سیٹ پر  بیٹھی خاتون مسلسل شیڈ نیچے کی جانب کرکے اندھیرا کرنا چاہ رہی ہیں،کھڑکی کو دیکھ کر یوں تو اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس پر زیادہ حق کس کا ہے تاہم سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں عوام کی رائے بھی لی گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے مرد مسافر کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھڑکی ان کی جانب ہے اس لیے اس کے شیڈ کو کھلا ہونا چاہیے۔واضح رہے عام طور پر جہاز کا عملہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر کھڑکی کا شیڈ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کھلا رہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    جولائی دنیا کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ، گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔امریکی رپورٹ