آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی،15 سے زائد جنگی جہاز تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی کوئی تیز رفتار حملہ آور کشتیاں محاصرے کے قریب آئیں تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔
امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے گرد بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کے لیے 15 سے زائد جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔
اس کارروائی کے حصے کے طور پر امفیبیئس اسالٹ شپ یو ایس ایس ٹرپولی (LHA 7) بحیرۂ عرب میں ایف-35 بی لائٹننگ II اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں اور ایم وی-22 اوسپرے طیاروں کے ساتھ آپریشن کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ اس ناکہ بندی کو غیر جانب دارانہ طور پر ان تمام جہازوں پر نافذ کیا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں، بشمول خلیج فارس اور خلیج عمان میں داخل یا خارج ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج آبنائے ہرمز سے غیر ایرانی بندرگاہوں کے لیے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گی۔
USS Tripoli (LHA 7) conducts night flight operations while sailing in the Arabian Sea. Tripoli is designed without a traditional well deck, which allows for more F-35B Lightning II stealth fighters, MV-22 Ospreys, helicopters, and extra maintenance space. During peak operations,… pic.twitter.com/zjQO1nOcmK
— U.S. Central Command (@CENTCOM) April 13, 2026
سینٹکام کے مطابق یو ایس ایس ٹرپولی (LHA 7) بحیرۂ عرب میں سفر کے دوران رات کے وقت پروازوں کی کارروائیاں انجام دے رہا ہے، اس جہاز کو روایتی ویل ڈیک کے بغیر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے مزید ایف-35 بی لائٹننگ II طیاروں، ایم وی-22 اوسپرے، ہیلی کاپٹروں اور اضافی مرمتی سہولتوں کے لیے گنجائش پیدا ہوتی ہے، عروج کے آپریشنز کے دوران یہ جہاز 20 سے زائد ایف-35 بی طیاروں کی معاونت کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے معصوم بچے سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ کا بڑا حصہ پہلے ہی جنگ کے دوران تباہ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے 158 جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، ہم نے ان کی چند تیز رفتار حملہ آور کشتیوں کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ ہم انہیں بڑا خطرہ نہیں سمجھتے تھے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ان میں سے کوئی جہاز ہمارے محاصرے کے قریب آیا تو اسے فوراً ختم کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں کوئی معاہدہ نہ ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔