"جوڑوں کے درد کے باعث 6 ماہ تک وہیل چیئر پر رہی"، آئمہ بیگ

Apr 14, 2023 | 23:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں فلم "بارہواں کھلاڑی" میں اداکاری کی آفر ہوئی تو ان دنوں وہ سخت بیماری میں مبتلا تھیں"۔

 تفصیلات کے  مطابق  نامور گلوکارہ  آئمہ بیگ نے حال ہی میں  ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی  انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات اور اپنی زندگی میں آنے والے واقعات سے متعلق انکشافات کیے۔گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ " جب انہیں فلم کی آفر وہوئی تو وہ ان دنوں آرتھرائٹس نامی سنگین بیماری کا شکار تھیں، جسے جوڑوں کا درد بھی کہا جاتاہے ، گلوکارہ نے بتایا کہ" وہ بہت تکلیف میں تھی ,ہڈیوں میں شدید سوجن ہوچکی تھی,یہاں تک کہ وہ 6 ماہ وہیل چیئر پر بھی رہیں"۔

واضح رہے کہ آرتھرائٹس کو جوڑوں کے درد بھی کہا جاتا ہے، جو عُمر کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے، اس مرض میں جوڑوں میں مسلسل درد کے ساتھ ساتھ سوزش بھی رہتی ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ "وہ ہر کسی کو اپنی بیماری سے متعلق بتانے میں راضی نہیں تھیں اس لئے صرف اس بات کو اپنے تک رکھا".آئمہ بیگ نے مزید انکشاف کیا کہ "وہ  اپنے قریب رکھا گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی تھی، ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے، وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا کیونکہ ہر صبح وہ  12 گولیاں کھاتی تھی"۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "نیویارک کے ایک ڈاکٹر نے مجھے کچھ انجیکشن لگائے جس کے بعد میں ویل چیئر سے اٹھنے کے قابل ہوئی، ان دنوں میری حالت بہت تشویش ناک تھی"۔

آئمہ کا کہنا تھا کہ" جب فلم کے لیے کاسٹ کیا جارہا تھا تو میں نے اس وقت ماہرہ خان سے شئیر کیا تھا، انہوں نے میری حالت کو سمجھا، اس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں".

خیال رہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ویب سائٹ کے مطابق آرتھرائٹس کی کئی اقسام ہیں جن میں جسم کے دیگر اعضاء، مثال کے طور پر آنکھیں، دل، یا جلد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔اس بیماری کی عام علامات میں جوڑوں میں درد اور سوجن شامل ہیں۔