علی محمدخان نے ناسا کی تصویرکو پشاور جلسے کی تصویر بنا کر شیئر کردیا 

Apr 14, 2022 | 14:57:PM
ناسا تصویر
کیپشن: ناسا کی طرف سے جاری کی گئی تصوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ روز تحریک انصاف نے پشاور میں عوامی جلسہ کیا ،جلسے میں شرکت کرنیوالے افرادکے حوالے سے تحریک انصاف نے مبالغہ آرائی سے کام لیا یہاں تک کہ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پشاور جلسہ کے نام پر امریکی ناسا کی تصویر شیئر کردی۔


تفصیلات کے مطابق علی محمد خان نے پشاور میں ہونیوالے جلسے کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ پشاور میں عوام کے سمندر نے فیصلہ سنادیا۔علی محمد خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ناسا کے ارتھ ڈے منانے کی مناسبت سے جاری کی گئی تصویر بھی شامل تھی۔ناسا نے یہ تصویر آرتھ ڈے کی مناسبت سے 2014 میں جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سابقہ حکومت کی نااہلی۔وزارت توانائی نے پول کھول دیا