جون 2020 کے بعد کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ اموات

Apr 14, 2021 | 09:26:AM
جون 2020 کے بعد کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید135 افراد جان کی بازی ہار گئے,گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4ہزار681نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار754 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34ہزار601ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار757ہے اور 6 لاکھ41 ہزار912افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 141افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 530، صوبہ خیبر پختونخوا 2 ہزار732، دارالحکومت اسلام آباد 619، گلگت بلتستان 103، صوبہ بلوچستان میں 219 اور آزاد کشمیر میں 410 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 67 ہزار491، خیبر پختونخوا1 لاکھ1ہزار45، پنجاب 2 لاکھ52 ہزار571، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 840، بلوچستان 20 ہزار499، آزاد کشمیر 14 ہزار837 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140  افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ،  رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا بے قابو۔۔۔ متعدد ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ