سزا مکمل کرنیوالے غیر ملکی قیدیوں کواپنے ممالک واپس بھیجنے کی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ کے نظرثانی بورڈ نے سزا مکمل کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور انہیں اپنے متعلقہ ممالک واپس بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں 29 مرد اور 4 خواتین غیر ملکی قیدی پیش کیے گئے۔ قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اور سمگلنگ کے الزامات عائد تھے۔ ان قیدیوں کے تعلقات بھارت، افریقہ، کینیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے ہیں۔نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، جیل کے افسران، ڈپٹی سپریڈنٹنٹ کوٹ لکھپت جیل اور دیگر افسران پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد قیدیوں کی اپنے ملکوں میں واپسی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، جس سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سزا مکمل ہونے والے قیدیوں کے حقوق کی بحالی یقینی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو نے آمدنی میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا. 2024میں کتنےارب روپے کمائے ؟حیران کن اعداد وشمار سامنے آ گئے