بھارت کیخلاف شاہین آفریدی اورفخرزمان کو آرام دینا چاہئے: محمد یوسف

Sep 13, 2025 | 19:22:PM
بھارت کیخلاف شاہین آفریدی اورفخرزمان کو آرام دینا چاہئے: محمد یوسف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے مشورہ دیا ہے کہ ایشیاء کپ 2025 میں بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور فخر زمان کو آرام دینا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کیخلاف مائنڈ گیم کھیلنا چاہئے اور مائنڈ گیم کھیلیں کہ ہم بھارت کو آسان لے رہے ہیں ، وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف جب سپرفور میں دوسرا میچ آئے گا تو فل اسٹرینتھ سے جائیں، انہوں نے قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمان کیخلاف 200 رنز کرنے چاہیئں تھے، یہ کھلاڑی بتاسکتے ہیں کہ وکٹ پرگیند رُک تو نہیں رہا تھا، ہمیں عمان کیخلاف بہتر پرفارمنس دینی چاہئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کھیلنا ہے ، بیٹنگ میں ہمیں بہتر کرنا ہوگا،  میچز بولرز جتواتے ہیں، گزشتہ روز بولرز نے اچھی بولنگ کی، انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے پرانے گیند سے اچھی بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ، اب ذمے داری مسلم امہ پر آگئی ہے: خواجہ آصف