عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور بوجھ ،پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور بوجھ ،16ستمبر سےپیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تجویز آگئی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے79 پیسےاضافہ جبکہ پیٹرول فی لیٹر 1 روپے 54 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔
حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 266.15 روپے کا ہوجائے گا اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 269.99 روپے سے بڑھ کر 274.78 روپے ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب
ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد 16 ستمبر سے منظور شدہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا۔