ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،30افراد ہلاک 

Sep 13, 2023 | 18:38:PM
ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی،30افراد ہلاک 
کیپشن: عمارت میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ویتنام کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں 3 بچوں سمیت 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 20 شدید زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع پارکنگ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جہاں درجنوں موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔امدادی کاموں کے دوران خوفناک آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 54 افراد کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھاکہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔گنجان آباد علاقے میں واقع اس فلیٹ کی بالکونیاں چھوٹی اور لوہے کی گرل سے بند تھیں۔ آگ میں پھنسے افراد کے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور امدادی کاموں میں بھی جگہ کی تنگی رکاوٹ تھی۔
یاد رہے کہ ویتنام میں ہی ایک سال قبل 3 منزلہ بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔ 2018 میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 13 جب کہ 2016 میں ہنوئی میں بھی ایسے ہی حادثے میں اتنے ہی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے الیکشن کیلئے تاریخ دیدی