محبت ہوتو ایسی، بابراعظم کو منفرد انداز میں خراج تحسین، ویڈیو وائرل

Sep 13, 2023 | 10:41:AM
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ایک ایسے ہی فین گوادر کے نوجوا ن آرٹسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ایک ایسے ہی فین گوادر کے نوجوا ن آرٹسٹ نے قومی ٹیم کے کپتان کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک فین کا   کپتان بابراعظم کو منفرد انداز میں خراج تحسین کرتے ہوئے گوادر کے ساحل پر ریت سے قومی کرکٹر کی تصویر بنائی ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی جس کو قومی کپتان کی طرف بھی سراہا جارہا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ریت پر بابر اعظم کی تصویر اور ان کانام جگمگاتا دیکھا جاسکتا ہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کے فینز دنیا کے ہر ایک کونے میں پائے جاتے یہ فینز نہ صرف بابر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ان کے ٹیلنٹ کو سراہنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ 

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں